Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

پاکستان کشمیری عوام کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، عمران خان

وزیرِاعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں، 73 سال قبل بھارتی فورسز نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، آج کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے سری نگر پہنچی، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔ 7 دہائیوں بعد بھی بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا تشدد، اموات، کشمیری قیادت کی نظربندیوں کی دنیا گواہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال، گھروں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے، بھارت ہر حربے کے باوجود خودارادیت کی جدوجہد ختم نہیں کر سکا۔ بھارتی کارروائیاں آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے یکطرفہ اقدام نے ہندوتوا نظریہ کو بے نقاب کیا، ہندوتوا نظریے، اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، تنازعہ کی عالمی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular