Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان: کثیر القومی امن مشقیں جاری، 40 سے زائد ممالک کی شرکت

پاکستان نے امن مشقوں کے ذریعے دشمن کو بتا دیا کہ خبر دار کوئی میلی نگاہ نہ ڈالے، ملک کی سمندری سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں، کراچی میں پی این ایس قاسم منوڑہ پر پاک نیوی کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت، دہشت گردی کے خاتمے اور جنگی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ پاکستان میں جاری امن مشقوں میں 40 سے زائد ممالک شریک ہیں۔
امن مشقیں دو ہزار اکیس کے موقع پر پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا، تقریب میں فرانس، جرمنی اور ایران سمیت 40 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، پانی میں فوجی کشتیوں، اور فضاؤں میں ہیلی کاپٹروں نے گشت کیا، جانبازوں نے امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا مظاہرہ بھی کیا۔
پاک سر زمین کے محافظوں نے رسی کی مدد سے ہیلی کاپٹر سےاترنے کی مہارت دکھائی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، کثیر القومی امن مشقوں کے مہمان خصوصی تھے۔
آج امن مشق 2021 میں انسداد دہشت گردی کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا گیا، اس سے قبل بین الاقوامی بینڈز نے شان دار کلچرل پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، پاکستان میرینز کے دستے نے مہمان خصوصی جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی، 40 سے زائد ممالک کے بحری جہاز، ایئر کرافٹس، اسپیل آپریشن فورسز تقریب میں شریک ہوئیں، مختلف ممالک کے آبزرورز اور میری ٹائم ٹیمز بھی موجود تھیں۔
بحریہ حکام کے مطابق چالیس سے زائد ممالک کی مشقوں کا مقصد آپریشن ڈرلز میں اضافہ، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ، کثیر الجہتی تناظر میں بحری حربی صلاحتیوں کا اضافہ، اور سمندر میں مشترکہ کارروائیوں کو بڑھانا ہے۔ مشقوں کا ایک اور مقصد مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ سمندری جارحیت سے نمٹنا بھی ہے۔
امن مشق میں سعودی عرب، چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، روس، جاپان، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، ڈنمارک، پولینڈ، رومانیہ، ایران، بحرین، اردن، عمان، کویت، قطر، قازقستان، آذربائیجان، ازبکستان، تاجکستان، بنگلا دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، عراق، کینیا، لیبیا، نائیجیریا، فلسطین، سوئٹزر لینڈ، بیلا روس، برازیل، کانگو، جبوتی، سری لیون، سوڈان، جنوبی کوریا، تنزانیہ اور یوکرین نے شرکت کی۔
2021 امن مشق نے بھارت کی سازشوں کا بھی منہ توڑ جواب دے دیا، پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی عزائم سمندر برد ہو گئے، یاد رہے کہ پلواما حملے کا ڈراما بھی 14 فروری 2019 کو پیش کیا گیا تھا، 14 فروری کے ہی روز پاکستان میں مشقوں میں 40 سے زائد ممالک کی نمائندگی سامنے آئی، جس نے پلواما حملے کی سازش کو سمندر برد کر دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular