سائنسدان کا قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکاکے نو منتخب صدرجوبائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسیاں ایران کی ایٹمی ترقی اورطاقت میں اضافے کا سبب بنی ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کے امریکا کو جوہری معاہدے سے الگ کرنے کے فیصلے نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے قریب جانے پر مجبور کر دیا، جوہری معاہدے سے امریکا کے علیحدہ ہونے کا مقصد زیادہ سخت اقدامات کرنا تھا لیکن آپ دیکھ لیجیے کہ انہوں نے کیا کر دیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی جوہری مواد حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیا اور اب یہ لوگ اتنامواد حاصل کرنے کے قریب جا رہے ہیں جوجوہری ہتھیاربنانے کے لیے کافی ہو، تاہم کہ ان کی انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہر گز حاصل نہیں کرنے دے گی ، ایران کے ایٹمی سائنسداں کے قتل پر اپنے پہلے رد عمل میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ قتل تہران کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ کی پالیسیوں نے ایران کی ایٹمی طاقت بڑھادی ،جوبائیڈن
ٹرمپ کی پالیسیوں نے ایران کی ایٹمی طاقت بڑھادی ،جوبائیڈن
-
Ilyas - دسمبر 9, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































