Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

نقد انعام کی لالچ میں بھارتی فوجی نے فرضی انکاؤنٹر میں 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی پولیس تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک بھارتی فوجی افسر نے عسکری پسندوں کو مارنے پر ملنے والا نقد انعام حاصل کرنے کے لئے ایک فرضی انکاؤنٹر میں تین نہتے شہریوں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ ایک چارج شیٹ کے مطابق کیپٹن بھوپندر سنگھ نے گذشتہ جولائی میں اس امید پر فرضی انکاؤنٹر کیا کہ انہیں 20 لاکھ روپے کا انعام ملے گا۔ بھارتی فوجی پر گزشتہ برس جولائی میں تین مزدوروں کو مارنے کے الزام میں قتل اور سازش کا فرد جرم دسمبر میں عائد کیا گیا تھا۔ بھوپندر سنگھ اور ان کے تین سویلین ساتھیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ قتل ہونے والے تین مزدور مسلح تھے لیکن پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں کہا گیا کہ مذکورہ فوجی افسر نے ان کے جسموں کے ساتھ ہتھیار لگائے تاکہ وہ عسکریت پسند دکھائی دیں۔ یاد رہے کہ عسکریت پسندوں کو مارنے پر قابض فورسز کو حکام کی جانب سے 27000 ڈالر تک کا انعام دیا جاتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں 1989ء سے مسلح تحریک جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ انعام کی پیش کش فوج کی بجائے حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ مالی پیش کش کا نتیجہ بے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کے ممتاز وکیل پرویز امروز نے بتایا کہ قانون کی گرفت سے استثنیٰ اور نقد انعام کے پیش نظر اس بات کا امکان موجود ہے کہ جعلی جھڑپیں ہوتی رہیں گی، جن میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular