
ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور بھارتی ظلم و جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق خود ارادیت کی اس عظیم جدوجہد میں حکومت پاکستان اور قبائلی عوام کشمیریوں کیساتھ ہر محاذ پر موجود ہوں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، حکومت کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔


































