Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر: فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف احتجاج

فرانس کے ایک جریدے میں توہین رسالت(ص) کے حوالے سے شائع توہین آمیز خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس کو مسلمانوں کے خلاف سخت منصوبہ قرار دیا ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ یہ شیطانی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرکے عالم اسلام میں ایک اشتعال انگیز ماحول پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام دشمن عناصر ہمیشہ اس جستجو میں رہتے ہیں کہ کس طرح مسلمانوں کی دل آزاری کی جائے۔ آغا حسن نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ عشق و محبت مسلمانوں کے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے دین و ایمان کا جز لاینفک ہے اور توہین رسالت(ص) کی کوئی بھی مذموم کارروائی مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے جب پہلی بار اس طرح کے توہین آمیز خاکے فرانس میں شائع کئے گئے تھے تو پوری دنیا میں اس کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ آج سالہا سال بعد ایک بار پھر انہی گستاخانہ خاکوں کو شائع کیا گیا ہے، یہ کسی مسلم دشمن ایجنڈے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے کئی جمعہ مراکز پر ان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج کیا گیا اور آئمہ جمعہ نے خاکوں کی اشاعت کے پس پردہ دشمنان اسلام کے مقاصد کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular