Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر: شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے کئی گھروں کو آگ لگا دی

مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے کئی گھروں کو آگ لگا دی، قابض فوج کی فائرنگ سے درجنوں نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے راول پورہ میں غاصب فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد سے کئی گھروں کو نظر ِ آتش کر دیا۔ فورسز کی فائرنگ سے درجنوں نوجوان زخمی ہیں، کئی کی حالت تشوش ناک ہے۔
کشمیری سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر پیلٹ گن کے کارتوس چلا دیئے، زخمی ہونے والوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔
ادھر مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، انڈین فوج کشمیریوں کے مکان دھماکا خیز مواد سے اڑا رہی ہے، کشمیریوں سے چھت چھینی جا رہی ہے، بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular