
مجلس خبرگان کے رکن اور امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ، عمار یاسر دوراں، مہطری زماں، آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی ایک مہینہ علالت کے بعد گزشتہ روز تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ اسلامی فلاسفر، انقلاب اسلامی کے سخت حامی اور ایران کی ممتاز علمی شخصیت جنہوں نے ساری زندگی اسلام اور انقلاب کی خدمت اور تعلیمات اہل بیت (ع) کو عقلی اور منطقی دلائل کے ساتھ بیان کرنے میں صرف کر دی تقریباً ایک مہینہ قبل علالت کی وجہ سے تہران کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
پوری دنیا سے اہل بیت (ع) کے پیروکار اس غمناک موقع پر امام زمانہ (عج)، رہبر معظم اور حوزات علمیہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم مغفور کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کےص دعاگو ہیں۔


































