Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مزاحمت عاشورا کا پیغام،کبھی ترک نہیں کریں گے،حسن نصراللہ

 پوری دنیا غاصبانہ صیہونی قبضے کا اعتراف کر لے تب بھی ہم اسے نہیں مانیں گے، ہم ان لوگوں کے حامی ہیں جو صیہونی حکومت کے مد مقابل کھڑی ہیں
 امریکا، باطل اور ظلم کا مظہر ہے، اسکے مقابل ہم صرف حق کے ساتھ ہیں ، امارات نے بہت برے سیاسی حالات میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی مفت خدمت کی
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ظلم اور ذلت کے خلاف مزاحمت کو عاشورا کا پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کبھی بھی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور دشمنی کے آپشن کو ترک نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ اس سال کا عاشورہ زیادہ تکلیف دہ ہے کیوں کہ آج چوراہے اور سڑکیں جو امام حسین علیہ السلام کے عقیدت مندوں اور عزاداروں سے بھری ہوئی تھیں، کورونا کی وجہ سے خالی ہیں، عوام کی موجودگی ہمیشہ سے ہی اسکی بیداری و شعور اور پیغمبر اسلام اور ان کے اہل بیت سے محبت کی علامت رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جب ظالم آپ کو ذلت برداشت کرنے یا جنگ جیسے دو آپشنز کے درمیان چھوڑ دیتے ہیں تو مکتب کربلا کا انتخاب، بے عزتی برداشت نہ کرنا ہے کیونکہ بے عزتی ہم سے دور ہے، حزب اللہ کے سپاہی روز عاشور ایک بارپھر غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں، اگر پوری دنیا بھی صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کا اعتراف کر لے تب بھی ہم اسے ماننے والے نہیں ہیں کیونکہ وہ غلط ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق، جولان میں شام کے عوام کے حقوق اور لبنان کے عوام کے حقوق پوری طرح واضح ہیں اور ہم ان لوگوں کے حامی ہیں جو صیہونی حکومت کے مد مقابل کھڑی ہیں ،سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آج امریکا، باطل اور ظلم کا مظہر ہے جو مختلف ممالک پر حملے کرکے ان کے اثاثے لوٹتا ہے، انہوں نے کہا کہ جنگ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکا کے پیادے ہیں اور اس کے فیصلوں پر عمل کر رہے ہیں اور ہم امریکا کے مقابلے میں صرف حق کے ساتھ ہیں ، جس طرح گزشتہ برسوں میں ہم لبنان، فلسطین، یمن، شام اور عراق میں کامیاب ہوئے اور ایران بھی کامیاب ہوا، اسی طرح مستقبل میں بھی ہم کامیاب ہوں گے، سید حسن نصر اللہ نے امارات کے حکام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے بہت برے سیاسی حالات میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی مفت میں خدمت کی ،لیکن اسرائیل اس کی بے عزتی سے باز نہیں آیا اور کہا کہ وہ تعلقات کی برقراری کے عوض میں غرب اردن پر قبضہ کرنے کے منصوبے کو ترک کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جان لینا چاہئے کہ وہ اگر ہمارے ایک مجاہد کو شہید کرے گا تو ہم اس کے ایک فوجی کو ہلاک کریں گے ،اسرائیل کے خلاف ہمارا رد عمل بہت ٹھوس اور سنجیدہ ہوگا اور ہمیں کوئی جلد بازی نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular