Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

محکمہ اوقاف کی شیعہ علما کے مطالبات 10 روز میں پورے کرنے کی یقین دہانی، مظاہرہ ملتوی

لاہور: محکمہ اوقاف پنجاب نے شیعہ علما کے مطالبات 10 روز میں پورے کرنے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر قیادت وفد کے ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اوقاف اطہر مسعود سے مذاکرات کامیاب رہے، یقین دہانی کی وجہ سے محکمہ اوقاف کے خلاف مظاہرہ ملتوی کردیا گیا، علامہ عبدالخالق اسدی نے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شیعہ علماء کو درپیش خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے، خدشات دور نہ ہوئے تو یکم جولائی سے پنجاب بھر میں علمائے کرام سڑکوں پر ہونگے، ہم پاکستان کو ایک پر امن اور معتدل ریاست بنانا چاہتے ہیں. مذہبی رواداری اور اتحاد امت ہماری اولین ترجیح ہے لیکن اپنے عقائد پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے، متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی برابری کی سطح پر دیکھنا چاہتے ہیں، جس کی یقین دہانی محکمہ اوقاف نے کی ہے، اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے کہ و ہ اس حساس مسئلے پہ کیا لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں، ہم اپنے آئینی ، قانونی وجمہوری حقوق کے لئے ہر قسم کی آئینی و قانونی پر امن جدو جہد کے لئے آمادہ ہیں ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular