Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

متنازعہ ذرعی قوانین کیخلاف یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلی، کسان دہلی کی جانب رواں دواں

بھارتی کسانوں نے متنازعہ ذرعی قوانین کے خلاف 26 جنوری یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی جانب سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلوں کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں اور ہر طرف جھنڈا لگے ٹریکٹر جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ہندوستانی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70 کے قریب کسان اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular