Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

متحدہ عرب امارات میں یہودی عبادت گاہ اور اسکول کا افتتاح آج ہو گا

غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے سب سے بڑے یہودی عالم یزتک یوسف آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد عرب خطے میں یہودی عبادت گاہ اور اسکول قائم کرنا ہے۔ اخبار اسرائیل ہائوم کے مطابق اسرائیل کے چیف ربّائی متحدہ عرب امارات کے دورے میں یہودی مذہب پر مبنی اسکول اور عبادت گاہ کا افتتاح کریں گے اور وہاں کی یہودی برادری کے سربراہ ربّائی لیوی ڈچ مین کے ساتھ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران یزتک یوسف امارات کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے اور برج خلیفہ میں یہودی شریعت کے مطابق حلال کھانا مہیا کرنے والے نئے ریسٹورنٹ کا معائنہ کریں گے۔ یہودی عبادت گاہ ابو ظہبی میں قائم ہوگی۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق اماراتی خطے دبئی اور ابو ظہبی میں یہودی کمیونٹی کی شرح باقی خطوں سے کہیں زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر کے وسط میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زیراہتمام اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular