Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مال بردار ایرانی بحری بیڑہ امریکی پابندیوں کو روندتے ہوئے وینزوئلا پہنچ گیا

ایران اور وینزوئلا کی جانب سے غیرقانونی و یکطرفہ امریکی پابندیوں کا بھرپور مقابلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے خبر دی ہے کہ کشتیرانی سے متعلق عالمی ٹریکنگ سسٹم (Refinitiv Eikon) کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی پرچم تلے محو سفر مال بردار بحری بیڑہ "گلسان” وینزوئلا کی لاگوائرا بندرگار پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس مقصد کے لئے اس نے ماہ نومبر کے آخر میں ایرانی ساحل کو ترک کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تاحال معلوم نہیں ہو پایا کہ اس بحری بیڑے میں کیا سامان لدا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مئی 2020ء میں ایرانی مال بردار بحری بیڑہ گلسان امریکی دھمکیوں کے باوجود دوسرے 4 بحری بیڑوں کے ہمراہ ایرانی ایندھن لے کر کامیابی کے ساتھ وینزوئلا پہنچا تھا جبکہ اس وقت امریکی پابندیوں کے باعث وینزوئلا میں ایندھن کی شدید قلت ہو چکی تھی۔ اس سفر کے دوران ایندھن کے علاوہ اس بیڑے پر وینزوئلا میں واقع پہلی ایرانی سپرمارکیٹ کے لئے خوراک سے متعلق سازوسامان بھی موجود تھا جبکہ گلسان وہاں سے واپسی پر اپنے ہمراہ ایلومینیم کی تیاری میں استعمال ہونے والا پاؤڈر "ایلومیا” (Alumina) لے کر ایران واپس پلٹا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular