Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی، یو اے ای کا غاصب اسرائیل میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے صہیونی ریاست کے اسٹریٹیجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ابو ظہبی کے ولیعہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید کو غاصب صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی طرف سے ٹیلی فون کال کے بعد متحدہ عرب امارات نے صہیونی ریاست کے اسٹریٹیجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات کے سرکاری ذرائع کے مطابق اس فنڈ کے ذریعے متحدہ عرب امارات خودساختہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ توانائی، مینوفیکچرنگ، پانی، خلا، صحت کی دیکھ بھال اور زراعتی ٹیکنالوجی سمیت دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے مابین علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے ترقیاتی اقدامات کی حمایت کرنا بتایا گيا ہے۔ فنڈ، سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں سے مختص ہوگا۔ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے مابین امریکی نگرانی میں ہونے والے معاہدے کا نتیجہ ہے۔
قدس کی غاصب حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات سمیت بعض اسلامی اور عرب ملکوں کے تعلقات کو ملت فلسطین اور فلسطین نواز حلقوں میں مسلم امہ کی پشت پر خنجر کے وار سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular