Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فرانس: کراچی آبدوز اسکینڈل میں وزیر دفاع کو سزا

کراچی آبدوز اسکینڈل میں سابق فرانسیسی وزیراعظم بری، وزیر دفاع کو 2 سال معطل کی سزا سنائی دی گئی، فرانسوا لیوٹارڈ کو ایک لاکھ20ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ فرانس کی ایک عدالت نے سابق فرانسیسی وزیرِ اعظم ایڈورڈ بلادور کو کراچی آبدوز کیس میں ’کمیشن‘ کے ذریعے پیسہ بنانے کے الزام سے بری کر دیا۔
بالادور پر الزام تھا کہ انہوں نے 1990 کی دہائی کے وسط میں پاکستان اور فرانس کے درمیان آگسٹا 90 بی کلاس آبدوزوں کے ایک معاہدے کے ذریعے رشوت کی رقم حاصل کی تھی،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ رقم 1995میں اپنی الیکشن مہم پر خرچ کی تھی تاہم وہ یہ الیکشن ہار گئے تھے۔ اس کیس میں ان کے 78سالہ سابق وزیرِ دفاع فرانسوا لیوٹارڈ کو اثاثوں کے بے جا استعمال میں ملوث ہونے پر دو سال کی معطل کی سزا سنائی گئی ہے،معطل سزا کا مطلب ہے کہ وہ مجرم پائے گئے ہیں مگر جیل نہیں جائیں گے، سابق وزیردفاع کو ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فرانس میں 6افراد کو 1990 کی دہائی میں پاکستان سے آبدوزوں کے معاہدے میں تقریباً 18 لاکھ پاؤنڈ رشوت لینے کے جرم میں 2سے 5برس قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular