شہیدفخری زادہ کے قاتلوںکوسخت سزا اورشہید کی سائنسی کاوشوں کو آگے بڑھایا جائے،ولی امرالمسلمین آیت اللہ خامنہ ای
تمام ارباب اختیار جرم کی تحقیق کریں، مجرموں اور حکم دینے والوں کو سزا دینا اور شہید کی علمی و فنی کاوشوں کو جاری رکھنے کو ایجنڈے میں شامل کر لیں، آیت اللہ خامنہ ای
ایران کو جلد بازی میں فیصلہ کرنے کے جال میں پھنسایا نہیں جا سکتا،روحانی، جرم ریاستی دہشت گردی ،اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے ہیں،جواد ظریف
تہران (نیوزڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قاتلوں سے انتقام لینے پر زور دیا ہے،اپنے پیغام میں ولی امر مسلمین نے ایرانی عہدیداروں کو تاکیدکی کہ دہشت گردانہ واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، انہوں نے کہاکہ تمام ارباب اختیار کو چاہیئے کہ وہ 2 چیزوں کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیں، پہلی اس جرم کی تحقیق اور اس کے انجام و حکم دینے والوں کو قرار واقعی سزا دینا اور دوسری چیز ہر میدان میں انجام پانے والی شہید کی علمی و فنی کاوشوں کو جاری رکھنا ہے ،انہوں نے ملک کے علمی حلقوں اور گوناگوں میدانوں میں شہید کے ہمکاروں و شاگردوں کو ا ±ن کی شہادت پر مبارکباد پیش کی، صدر حسن روحانی نے کہا محسن فخری زادہ کے قتل کا جواب ضرور دیا جائے گا مگر ایران کو جلد بازی میں فیصلہ کرنے کے جال میں پھنسایا نہیں جا سکتا ،اسرائیل کا ‘مقصد افراتفری پھیلانا ہے، تمام دشمن اچھی طرح جان لیں کہ ایرانی قوم اور ملکی حکام اتنے بہادر ہیں کہ وہ اس مجرمانہ فعل کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے، وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس جرم میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے واضح اشارے ہیںآیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر حسین دیغان نے کہا کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد پر طوفان کی طرح چوٹ پہنچائیں گے،اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا کہ یہ قتل بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد خطے میں افراتفری پھیلانا ہے۔


































