Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

عرب دنیا میں امریکی ومغربی عزائم کوئی کا نتیجہ نہیں نکلے گا(شام کا انتباہ)

عرب اسرائیل تعلقات کے حوالے سے ا مریکا جس چیز کی پلاننگ کر رہا ہے، وہ کوئی پتھر کی لکیر نہیں ہے، اقوام عالم واشنگٹن کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکتی ہیں
امریکا ایران، حزب اللہ اور فلسطین سے تعلقات پر رائے مسلط نہیں کر سکتا، ہمارے لئے امریکیوں کا مکمل انخلاسب سے اہم ہے، معاون خصوصی بشار الاسد
دمشق(نیوزڈیسک)شام نے ایران، حزب اللہ اور فلسطین سے تعلق ختم کرنے کیلئے امریکی دباوَکو سختی سے مسترد کردیا اور واضح کیا کہ امریکا ایران، حزب اللہ اور فلسطین کے ساتھ تعلقات کی نوعیت پر اپنی رائے مسلط نہیں کر سکتا، صدر بشار اسد کی معاون خصوصی بثینہ شعبان نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ انتظامیہ کی زیر نگرانی صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ملکوں کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں سے متعلق کہا کہ ا مریکا جس چیز کی پلاننگ کر رہا ہے، وہ کوئی پتھر کی لکیر نہیں ہے، اقوام عالم واشنگٹن کے منصوبوں کو خاک میں ملا سکتی ہیں ،امریکا اپنے ایجنٹوں کے ذریعے من مانی کر رہا ہے، یہ شام نہیں تھا جس نے امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کئے بلکہ یہ امریکا تھا کہ جس نے سرزمین شام پر جارحیت کا ارتکاب کیا، انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز جیفری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ہمارے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ہم شام کے اقتدار اعلی اور اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، بائیڈن حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ نئی امریکی حکومت کی پالیسی کیا ہوتی ہے، تاہم ہمارے لئے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ سرزمین شام سے امریکیوں کا مکمل انخلا ہے، ایک اچھے اور بہتر مستقبل کے لئے عرب اقوام میں اب بھی عزم و ارادہ موجود ہے اور مغرب جو عزائم رکھتا ہے اس کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلے گا، فلسطینی کاز کی پابندی اور تمام مقبوضہ علاقوں کی واپسی کے سوا اور کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular