پرامن مقاصد کیلئے ایٹمی پلانٹ عالمی توانائی ایجنسی کے تحت کام کرے گا
بغداد(نیوز ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ اور جوہری پاور پلانٹ کے ایک منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے،مصطفیٰ الکاظمی نے بغداد میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہم نے مستقبل کے ایک منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے،یہ جوہری توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کے لیے استعمال سے متعلق یہ منصوبہ ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے تحت کام کرے گا۔ عراق میں اس پاور پلانٹ کی تنصیب سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بجلی کی قلّت پر قابو پایا جاسکے گا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کے ایٹمی پاور پلانٹ کیلئے فرانس سے مذاکرات


































