Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شیعان پاکستان عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، علامہ سبطین سبزواری

لاہور: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، دشمنان اہلبیت(ع) کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے، سوائے چند مقامات کے جہاں بھی مجالس اور جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالی گئی پنجاب پولیس میں موجود تکفیری عناصر نے ہی اپنی اصلیت دکھائی، مگر انہیں منہ کی کھانا پڑی اور انشاء اللہ آئندہ بھی کوئی یزیدی عزاداری کو نہیں روک سکے گا، لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ عزاداری ہماری طاقت اور اتحاد کا محور ہے، ہم کسی حکومت یا مسلک کیخلاف نہیں، ماتمی جلوسوں اور مجالس کی ہر سال بڑھتی تعداد نے واضح کر دیا ہے کہ ذکر حسینؑ کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں، ایک بھی شیعہ زندہ رہا تو جلوس نکلیں گے اور مجالس بھی ہوں گی، اس لیے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی توانائیاں استعمال کریں، عزاداری کو روکنے کی منفی روش ترک کرکے عوام کی خدمت کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular