Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہیدِ قدس قاسم سلیمانی امریکا کے استکباری منصوبوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ تھے، شیخ نعیم قاسم

لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے عرب ای مجلہ کو انٹرویو میں تاکید کی کہ اگر شہید قاسم سلیمانی امریکہ اور اس کی استکباری سازشوں کے لئے دردناک ترین شخص نہ ہوتے تو ٹرمپ ان کی براہ راست و کھلم کھلا ٹارگٹ کلنگ کا فیصلہ کبھی نہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کامیاب نہ ہوتے اور ان کے دم سے مزاحمتی محاذ کی کامیابیاں جڑی نہ ہوتیں تو وہ امتِ مسلمہ کے درمیان اس قدر اعلیٰ مقام کے حامل بھی نہ ہوتے۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے لئے امریکی انتخابات کے نتائج کی کوئی اہمیت نہیں، تاہم ہم بدمعاش ٹرمپ کے زوال کو ظالمین کے لئے عبرت کا نشان سمجھتے ہیں جبکہ بائیڈن کے بارے میں کسی قسم کی رائے کا قائم کیا جانا اس کی سیاست پر منحصر ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کو جان لینا چاہیئے کہ ہم اپنی سرزمین اور خود مختاری کے سختی کے ساتھ پابند ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزاحمتی محاذ کی جانب سے اپنے رَستے پر سختی سے کاربند رہنے پر تاکید کی اور کہا کہ وہ جو پائیداری سے کام لیتا ہے، اسرائیل پر قابو پا لیتا ہے اور جو پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنے دوٹوک موقف میں تبدیلی نہیں آنے دیتا، شہدائے کرام کی حاصل کردہ کامیابیوں اور ان کے خون کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیتا! شیخ نعیم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان اپنی تمام قوت اور مکمل تیاری کے ساتھ جہاد جاری رکھے گی اور اسرائیل اور اس کے ناجائز قبضے کے خلاف فوجی توازن اور دفاع سے متعلق اپنے تمام اختیارات کو بروئے کار لائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular