Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام میں موجود ترکی کی قابض افواج نے الحسکہ میں ایک بار پھر پانی کی ترسیل روک دی

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق خطے میں موجود ترکی کی قابض افواج نے الحسکہ میں ایک بار پھر پانی کی ترسیل روک دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل ترکی کی فوج نے راس العین کے علاقے علوک میں آبرسانی کے سسٹم کو ناکارہ بنا کر مقامی ٹکنیشینز اور ملازمین کو جانے سے روک دیا تھا۔
حسکہ سٹی شام کے شمالی صوبے الحسکہ کا مرکز شمار ہوتاہے جسکی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ نفوس پر مشتمل ہے۔ حسکہ کے شہری گزشتہ ایک ماہ کے دوران تسلسل کے ساتھ انجام پانے والے ترکی کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے رہے ہيں۔
حسکہ کے شہریوں نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے دوران ترکی کے قبضے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے انقرہ الحسکہ میں آبرسانی کے سسٹم میں خلل اندازی کر کے اس علاقے میں اپنے پلید مقاصد کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار پانی کی بندش کے ذریعے اس علاقے سے لوگوں کو بتدریج دوسرے مقامات پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular