
ماسکو : روس نے شامی عوام کی مشکلات کا حقیقی سبب امریکا اور مغربی ممالک کو قرار دے دیا، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے
انتالیہ میں ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر ہم واقعی شام کی عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں پریشان ہیں تو ہمیں حقیقی اسباب پر توجہ دینا ہو گی، ان مشکلات کا حقیقی سبب امریکا اور مغربی ممالک کے اقدامات ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا وضع کیا گیا حد درجہ غیر انسانی اور ظالمانہ قانون قیصر، مغربی ممالک کے بینکوں میں موجود شام کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ضبط کرنااور اقتصادی پابندیاں شامل ہیں، انہوں نے امریکی اشارے پر شام حکومت کے تمام اکاؤنٹس بند کر کے سرمایہ ضبط کرنے کو کھلی لوٹ مار قرار دیا، سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام کی ملکی سالمیت کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس پر زور دیا ہے۔


































