Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سانحہ مچھ، بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں سانحہ مچھ کے حوالے سے مذمتی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت ہوا جس میں سانحہ مچھ کے حوالے سے مذمتی قرارداد حکومتی رکن قادر علی نائل نے پیش کی۔ قادر علی نائل نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا، ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے۔ صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ مچھ میں شہید ہونیوالے افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مذمتی قرارداد کی حمایت کرتے ہیں جب کہ صوبائی مشیر برائے کھیل خالق ہزارہ نے بھی کہا کہ مذمتی قرارداد کو منظور کیا جائے۔
بعد ازاں سانحہ مچھ کے حوالے سے مذمتی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کرلی گئی۔ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس ہوگئے ہیں، صوبے میں امن و امان کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ ماضی میں صوبے کی روایات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر رہی۔ دریں اثنا حکومتی رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس غیرعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular