دباؤ سے پاک نظام کے بغیر انصاف کی فراہمی خواب رہے گی، علامہ ساجد نقوی

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطح کے کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انویسٹی گیشن، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ انویسٹی گیشن ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دباؤ سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں مگر افسوس ہر کچھ عرصہ بعد اس طر ح کے واقعات رونما ہوتے ہیں مگر اس کا تدارک نہیں کیاجارہاجس کی بنیاد نظام میں وہ خامیاں ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے کیونکہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کا فرمان ہے کہ ” حکومت کفر سے چل سکتی ہے ظلم سے نہیں “ ظلم کا خاتمہ صرف صحیح معنوں میں انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ ہم ایک عرصہ سے نچلی عدالتوں سے اعلیٰ عدالتوں تک انصاف کے متلاشی ہیں۔

اسلام آباد : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں نظام عدل میں بہت سی خامیاں ہیں جس کے باعث اعلیٰ سطح کے کیسز سے لے کر نچلی سطح تک صحیح معنوں میں انصاف نہیں ہوپاتا، ہم خود اس نا انصافی سے متاثر ہیں ، پورے نظام میں سب سے بڑی خامی بہتر اندازاور غیر جانبدارانہ و منصفانہ انویسٹی گیشن، جاندار اور شفاف پراسیکیوشن کا نہ ہوناہے ، جب تک منصفانہ انویسٹی گیشن ، جاندار پراسیکیوشن اور مداخلت یا دباؤ سے پاک نظام نہیں ہوگا اس وقت تک انصاف کی فراہمی خواب رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ سمیت دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں مگر افسوس ہر کچھ عرصہ بعد اس طر ح کے واقعات رونما ہوتے ہیں مگر اس کا تدارک نہیں کیاجارہاجس کی بنیاد نظام میں وہ خامیاں ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے کیونکہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کا فرمان ہے کہ ” حکومت کفر سے چل سکتی ہے ظلم سے نہیں “ ظلم کا خاتمہ صرف صحیح معنوں میں انصاف کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ ہم ایک عرصہ سے نچلی عدالتوں سے اعلیٰ عدالتوں تک انصاف کے متلاشی ہیں۔