Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جی بی اسمبلی کی تینوں خواتین اراکین کو پارلیمانی سیکریٹری بنانے کا فیصلہ

گلگت بلتستان اسمبلی کی تین خواتین اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی مشاورت کے بعد اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی تینوں خواتین اراکین اسمبلی دلشاد بانو، کلثوم فرمان اور ثریا زمان کو پارلیمانی سیکریٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون رکن اسمبلی دلشاد بانو کو پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت، کلثوم فرمان کو پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت اور رکن اسمبلی ثریا زمان کو پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم بنایا جائے گا، نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہوگا۔ یاد رہے کہ جی بی کابینہ میں ایک بھی خاتون ممبر موجود ہے۔ کابینہ میں خواتین کو نمائندگی نہ دینے پر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ اس تنقید کے سدباب کے طور پر مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی تحریک انصاف کی تینوں خواتین اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular