Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر مسلح احتجاج کا خدشہ

کیپٹل ہل پر پرتشدد احتجاج کے بعد نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بھی مسلح احتجاج کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔ جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل دس ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کیلئے بلائے گئے کانگرس کے اجلاس والے دن بھی امریکہ میں ہنگامے ہوئے تھے اور مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں4 افراد ہلاک ہوئے تھے اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں سیکیورٹی سخت اور امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے سبب کانگریس کا اجلاس کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں حالات کنٹرول کرنے کے بعد بائیڈن کی الیکشن2020 میں فتح کی توثیق کی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular