ٹرمپ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دیا بائیڈن نے اس کی تائید کی
تہران(نیو زڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کا کہنا ہے کہ منتخب امریکی صدر جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف نہیں ، بائیڈن کے صدر بننے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کوانٹرویو میں زینب سلیمانی نے کہا کہ ٹرمپ نے میرے والد کے قتل کا حکم دیا جبکہ بائیڈن نے اس کی تائید کی لہذا دونوں میں کوئی فرق نہیں، ٹرمپ کی جانب سے جنرل سلیمانی کو ہلاک کرنے کا فیصلہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ ان کے والد نے خطے میں امریکی منصوبوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا ، اس چیز نے واشنگٹن کو چراغ پا کر دیا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- جوبائیڈن اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں،زینب سلیمانی
جوبائیڈن اور ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں،زینب سلیمانی
-
Ilyas - دسمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































