Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

تیونس نے غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات کے امکان کو مسترد کر دیا

تیونس کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ تیونس کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس سلسلے میں تیونس کا موقف ہرگز عالمی سطح پر آنے والی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کا دعوی فلسطین اور ملت فلسطین کے حقوق سے متعلق تیونس کے موقف سے تضاد رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ فلسطین کے تعلق سے تیونس کی حکومت کا موقف ملت تیونس کے عزم و ارادے کا آئینہ دار ہے۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تیونس کی حکومت اور عوام فلسطینی قوم کے قانونی اور جائز حقوق کی حمایت کرتی ہے کہ جن کی عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular