Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارتی کسانوں کےاحتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل، برطانیہ کا معاملہ اٹھانے کا اعلان

متنازع زرعی قوانین کیخلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے۔ بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی رنگ اختیار کر گیا، برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔
بھارتی کسانوں کی گونج برطانوی پارلیمان میں، برطانوی پارلیمنٹ میں کسانوں کے معاملے پر 90 منٹ تک بحث ہوئی، برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ کسانوں سے اظہار یکجتی پر بھارت سیخ پا ہوگیا، برطانوی ہائی کمشنر کو نئی دلی میں طلب کر لیا گیا، بحث کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔
لوک سبھا کے اجلاس میں بھی پنجابی رکن ہرسمرت کور بادل نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کا یہ کہنا کہ قوانین کسان کے مفاد میں ہیں، غلط ہے۔
ٹکری بارڈر پر احتجاج کے دوران جان دینے والے سکھ کارکن کے خاندان نے سرکار سے انصاف اور بچوں کی کفالت کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا۔ زرعی قوانین کےخلاف احتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ کسانوں نے قوانین واپس نہ لینے پر پارلیمنٹ کے باہر ٹریکٹرز لانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular