
بھارتی کسان مطالبات پر قائم ہیں، متنازع زرعی قوانین پر مودی حکومت کی ہٹ دھرمی بھی برقرار ہے۔ لوک سبھا کمیٹی نے نئے ضابطے فوری نافذ کرنے کی سفارش کی ہے، جس پر کسان تنظیموں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سفارشات غیر منصفانہ ہیں، ان کی شدید مذت کی جاتی ہے۔
ہریانہ اور مشرقی پنجاب سے کسان ریلیوں کی صورت میں پیدل دھرنوں کی جگہوں پر پہنچے، دلی کے ارد گرد سنگھو اور ٹکری بارڈر پر آزادی کے ہیرو بھگت سنگھ کی یاد میں جلسے منعقد کئے گئے۔
کسانوں کا کہنا ہےمتنازعہ قوانین واپس کروا کر ہی دم لیں گے، جلسوں میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، کینیڈا میں بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں سینکڑوں افراد نے دھرنا دیا۔


































