
برطانوی آرمی میں 300 سال کے دوران سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام سامنے آگیا۔ جس کے مطابق 10 ہزار فوجیوں کی جگہ روبوٹ تعینات کیے جائيں گے۔ کٹوتی کے بعد برطانوی فوج کی تعداد 72500 رہ جائےگی۔ یہ برطانیہ میں 300 سال میں فوج کی کم ترین تعداد ہوگی۔ جبکہ 800 گاڑیاں، 60 طیارے، 80 ٹینک، 50 ہیلی کاپٹر اور 15بحری جہاز بھی کم ہوں گے۔ برطانوی فوج کا یہ خرچ بچا کر لیزر گنیں خریدی جائيں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ برطانوی حکومت کا اپنی آرمی میں تین سو سال کی سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام ہے اور اب ان فوجیوں کی جگہ روبوٹس کو تعینات کیا جائے گا۔ دس ہزار فوجیوں کی کٹوتی کے بعد برطانوی فوج کی تعداد 72 ہزار 500 رہ جائے گی، جو برطانیہ کی 300 سالہ تاریخ میں فوج کی کم ترین تعداد ہوگی۔
اس کے ساتھ 800 فوجی گاڑیاں، 60 جیٹ، 80 ٹینک، 50 ہیلی کاپٹرز اور 15 بحری جنگی جہاز بھی کم کردیئے جائيں گے۔ یہ خرچہ بچاکر لیزر گن خریدی جائيں گی۔ برطانیہ کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈیٹڈ کٹس کا استعمال ہمارے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا، حکومت کی ڈیوٹی ہے کہ نئے محاذ میں داخل ہوا جائے جہاں مستقبل کی جنگیں لڑی جائيں گی جس میں خلا اور سائبر وغیرہ شامل ہیں۔


































