Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایکواڈور: جیلوں میں فسادات، درجنوں قیدی ہلاک

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں کم از کم 75 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تین مختلف جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات ہوئے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق قیدیوں کو فائرنگ کر کے اور چاقوؤں کی مدد سے ہلاک کیا گیا، فسادات میں 75 قیدیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ایکواڈور کی جیل ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈر شپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا۔ حکام کے مطابق 800 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جیلوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پا کر امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا اور اس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular