یورپ نے وعدے پورے نہ کئے تو یورینیم افزودگی شروع کر دی جائیگی
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ نے پابندیوں کے خاتمے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اسٹریٹجک اقدام کے عنوان سے بل کو منظوری دی ہے جس کے تحت جوہری معاہدے پر یکطرفہ پروٹوکول ختم کردیا، اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے ایران، ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے لیکن مغربی فریق نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ، بل کے ذریعے محکمہ ایٹمی توانائی آئی ای اے او کو پرامن مقاصد کے لیے بیس فی صد یورینیم افزودہ بنانے اور حکومت کو ایڈیشنل پروٹوکول پر عملدرآمد روکنے کا پابند کردیا ہے ،بل کے تحت محکمہ ایٹمی توانائی پرامن مقاصد کے لیے ایک سو بیس کلوگرام تک بیس فی صد افزودہ یورینیم اندرون ملک ذخیرہ بھی کرنے کا پابند ہوگا،کے معاہدے کے تحت اگر مغربی ممالک تیل اور بینکنگ کے حوالے سے پابندیوں میں رعایت نہیں دیں گے تو ایران یورینیم کی افزودگی بھی شروع کر دے گا، ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی بھی نہیں کرنے دے گا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے…
ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دیگا
-
Ilyas - دسمبر 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































