
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر پاراچنار اور ملتان میں عظیم الشانالشان تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور آئی ایس او کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ یہ انقلاب صرف شیعوں کا نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کا ہے۔
ملتان ڈویژن کے زیراہتمام امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آغا نقی ہاشمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی آج ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہے، دشمن جتنی پابندیاں لگا رہا ہے، انقلاب اُتنا ہی مضبوط ہو رہا ہے۔


































