
انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا دی۔ عمارت گرنے اور دیگر واقعات میں 34 افراد جاں بحق اور 600 سے زائد زخمی ہوئے۔ زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر میجنی سے 6 کلو میٹر دور تھا۔
انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 34 ہو گئی جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہوگئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔


































