Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ، ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت

آج سے 42 برس قبل ایران میں 2500 سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا اور سرزمین کو سامراجی طاقتوں خصوصاً امریکہ کی بالادستی سے نجات ملی اور ایران میں ایک ایسا نظام وجود میں آیا جس نے لاشرقیہ لاغربیہ کا نعرہ لگا کر دنیا بھر کی حریت پسند اقوام کو سر اٹھا کر چلنے کا عزم عطا کیا۔
آج ملت ایران ماضی کی طرح ایک بار پھر اسلامی انقلاب کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے ریلیوں میں شریک ہے۔ البتہ اس بار کی ریلیاں گزشتہ برسوں کی ریلیوں اور جلوسوں سے قدر مختلف تھیں۔ ماضی کے برخلاف لوگوں نے موٹر سائیکلوں اور اپنی ذاتی گاڑیوں کے ذریعے ان ریلیوں ميں شرکت کی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر دارالحکومت تہران سمیت سارے ملک میں اسی طرح کی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سال کی ایک خاص بات جشن انقلاب میں نئی نسل کی بھرپور مشارکت ہے، کہ جس کے بارے میں مغربی میڈیا میں ہمیشہ یہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ایران کی نئی نسل اسلامی انقلاب اور اسلامی نظام سے دور ہو رہی ہے۔
آج کی ریلیوں کے ذریعے ملت ایران نے ساری دنیا کو جو پیغام دیا ہے وہ یہ ہے ملت ایران بدستور اسلامی انقلاب اور اسلامی اقدار کی پاسداری کرتی رہے گی اور کسی قیمت پر اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کو کامیاب نہيں ہونے دے گی۔ اس موقع صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے سبھی کو اسلامی انقلاب کی بیالیسویں بہار کی آمد کی مبارکباد پیش کی اور عوام کے پر جوش جشنِ انقلاب کو، انقلاب دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کے لئے شکست سے تعبیر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایرانی عوام نے سنہ 1979 کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور اسلامی امنگوں سے اپنی وابستگی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular