Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انتشارپر مبنی قانون سازی کسی صورت قبول نہیں ،شیعہ تنظمیں

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی فرقہ واریت کی سرپرستی سے باہر نکل آئیں ، شیعہ تنظیموں اور علمائے کرام نے متنازع بنیاد اسلام بل کو ایک بار پھر مسترد کردیا
متنازع بنیاد اسلام بل قبول نہیں کریں گے، اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے ، چاہے کتنی بھی بھاری قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے،علامہ سید سبطین سبزواری
لاہور (نیوز ڈیسک)شیعہ تنظیموں اور علمائے کرام نے متنازع بنیاد اسلام بل کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ا نتشار پر مبنی کسی بھی قسم کی قانون سازی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی فرقہ واریت کی سرپرستی سے باہر نکل آئیں ، شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت اور ریاستی اداروں نے تسلیم کیا ہے کہ کسی مسلک کے عقیدے کو کسی دوسرے پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن اس یقین دہانی کے باوجود کچھ عناصر متنازع بل کو آگے بڑھانے کے دعوے اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے ذریعے مصنوعی دباوَ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ چودھری پرویزالٰہی فرقہ واریت کی سرپرستی کا شکار ہو رہے ہیں اور کسی غلط فہمی میں مبتلا ہیں ، وہ فرقہ وارانہ مسائل میں الجھ کر اپنی سیاسی زندگی کو ختم کرنے کیساتھ کالعدم دہشتگرد فرقہ وارنہ گروہ کی سرپرستی کے تاثر سے ملکی سلامتی کیساتھ کھیل رہے ہیں ، متنازع بنیاد اسلام بل قبول نہیں کریں گے، اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں گے، کسی کے عقیدے کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، چاہے اس کی کتنی بھی بھاری قیمت کیوں نہ ادا کرنی پڑے

مزید پڑھیے

Most Popular