
امریکی الیکشن کمیشن نے انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے تصدیق کی ہے۔نتائج کےمطابق ڈیموکریٹس نے 81 اعشاریہ 3 ملین یعنی 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ٹرمپ نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 548 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔


































