Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا نے دس ہزار سے زائد داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے، عراقی رہنما

عراق میں علمائے اسلام یونین کے سربراہ "جبار المعموری” نے کہا ہے کہ امریکہ نے دس ہزار سے زيادہ داعشیوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ المعلومہ نیوز چینل کو انٹریو میں "جبار المعموری” نے بتایا ہے کہ شام کے مختلف مقامات خصوصاً عراقی سرحدوں کے قریبی علاقوں میں دس ہزار سے زائد داعشی عناصر موجود ہیں کہ جن کو امریکیوں نے مکمل طور سے تحفظ فراہم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعشی عناصر شام کی سلامتی بلکہ پورے مغربی ایشیا کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام سے عراق میں دراندازی کرنے والے ان دہشت گرد عناصر کو روکنے کے لئے عراقی جوان وطن کے دفاع میں اپنا خون بہا رہے ہیں۔
اُدھر عراقی پارلمان میں سیکیورٹی اور دفاعی امور کے کمیشن کے رکن عبد الخالق العزاوی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت داعشی عناصر کی ایک بڑی تعداد شام میں موجود ہے، اور ہزاروں کی تعداد میں ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ایک ٹائم بم کی مانند انہتائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہيں۔

مزید پڑھیے

Most Popular