Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں دھماکہ اور فائرنگ، 15 افراد جاں بحق

افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان انٹرا مذاکرات کے باوجود دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ننگرہار میں واقع ضلعی گورنر ہاؤس کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 شہری بھی شامل ہیں۔
صوبائی گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے اہم سرکاری عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی حملہ آور بھی مارے گئے۔
ضلعی گورنر ہاؤس پر خود کش حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقے میں طالبان اور داعش دونوں ہی سرگرم ہیں اور حال ہی میں ننگرہار میں کی جانے والی مسلح کارروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
واضح رہے کہ دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلے براہ راست مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئے تاہم فریقین نے بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular