Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں داعش خراسان نے پھر طاقت پکڑلی(حملوں کی صلاحیت میں اضافہ)

 ننگرہار اور کنڑ میں مسلسل شکست کے بعد داعش خراسان کی نصف سے زیادہ طاقت کم ہو گئی تھی، علاقے کھو دینے کے بعد اسکے ہزار کے قریب جنگجو باقی تھے
اب اس کی حملہ کرنے کی صلاحیتوں سے متعلق سوالات بڑھتے جا رہے ہیں،، حقانی نیٹ ورک سے بھی مدد مل رہی ہے،امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ
 کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان میں داعش خراسان نے پھر طاقت پکڑلی اور اس کی حملہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، امریکی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ننگرہار اور کنڑ میں مسلسل شکست کے بعد داعش خراسان کی نصف سے زیادہ طاقت کم ہو گئی تھی اور ایک سال پہلے تک اس گروپ کے وسائل کم ہوتے جا رہے تھے، تاہم اب معاملہ بظاہر اس کے برعکس ہے، علاقے کھو دینے کے بعد اسکے ہزار کے قریب جنگجو باقی تھے تاہم اب اس کی حملہ کرنے کی صلاحیتوں سے متعلق سوالات بڑھتے جا رہے ہیں، امریکی عہدیدار کے مطابق داعش خراسان ، داعش کے گلوبل نیٹ ورک کی سب سے بڑی اور مہلک شاخ ہے، اور اس کے عراق اور شام میں موجود داعش قیادت سے براہ راست رابطے ہیں اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران داعش خراسان پر 600 عام شہریوں اور ڈھائی ہزار کے قریب افغان سیکیورٹی اہل کاروں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ی عائد ہوتی ہے ،اقوام متحدہ کے کچھ رکن ممالک کی انٹیلی جنس سروسز کو شبہ ہے کہ داعش خراسان کو ایک اور غیر معمولی ذریعے، حقانی نیٹ ورک سے بھی مدد مل رہی ہے، جس کے طالبان اور داعش کی حریف القاعدہ دونوں سے روابط ہیں ، انٹیلی جنس سروس نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ داعش خراسان کا نیا لیڈر المہاجر، ایک زمانے میں حقانی نیٹ ورک کا ایک درمیانی سطح کا کمانڈر تھا اور اس نے اپنے سابقہ ساتھیوںسے قریبی رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular