
شام نے غاصب صہیونی ٹولے کی جانب سے مسلسل جارحیت کو ملک کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق شام کی وزارت خارجہ جرائم پیشہ غاصب صہیونی ٹولے کی ملک پر حالیہ جارحیت کی مذمت کی۔
جمعے کی صبح شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانانے رپورٹ دی تھی کہ غاصب صہیونی ٹولے نے ملک کے حماہ شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
صہیونیوں کی اس جارحیت میں کم از کم چار عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔اسکے علاوہ تین مکانات کے مکمل طور سے تباہ ہونے کی بھی خبر ہے۔
غاصب صہیونی ٹولہ شام کے مختلف علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹولوں کی حمایت کے تناظر میں آئے دن اس ملک کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے فضائی جارحیت کا نشانہ بناتا ہے۔
شام اب تک بارہا اس موضوع پر اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کاؤنسل کو آگاہ کر چکا ہے مگر تا حال صہیونی ٹولے کو لگام دینے میں عالمی ادارے ناکام رہے ہیں۔


































