Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کرینگے، پاک فوج اور حکومت متفق

وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس، مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت شریک،وزیرخارجہ کی او آئی سی اجلاس کے دوران ملاقاتوں پر بریفنگ
 سعودی عرب بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کرلے تو بھی پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا،اجلاس میں اتفاق، فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج اور حکومت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کیا جائے گا،یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر بھی شریک ہوئے، شاہ محمود قریشی نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر ہونیوالی ملاقاتوں پر بریفنگ دی، وزیراعظم عمران خان نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور نیوم شہر میں محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم اور پاک فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے کہا کہ سعودی عرب بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کر لیتا ہے، اس کے باوجود پاکستان اسے تسلیم نہیں کرے گا،فوجی قیادت نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ حکومت کے بیانیہ کے کیساتھ کھڑے ہیں، اجلاس میں فرانس کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular