Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا مستقبل

تحریر: شاہد عباس ہادی

صیہونی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق ایک تجزیہ کار بن آلوف نے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ اسرائیل کیلئے تاریخ کی سب سے بدترین شکست ہے۔ اس صیہونی کا اعتراف کرنا حماس اور محور مقاومت کی عظمت و ہیبت میں اضافہ کرتا ہے۔ محور مقاومت کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر دشمن اسلام کے خلاف طاقتور ہیں۔ پہلے جب اسرائیل سے جنگ ہوا کرتی تھی تو کئی سالوں تک جاری رہتی تھی، جس میں دشمن منافقوں سے خوب فائدہ اٹھاتا تھا، مگر اب محور مقاومت اور اسلام پرور مملکت ایران کی بدولت 33 روز جنگ ہوتی ہے، 33 روزہ جنگ کے بعد 22 اور اسکے بعد اب 11 دن کی مسلسل استقامت کے نتیجے میں صیہونیت کو شکست دی اور اسلام مخالف ہر طاقت کو پیغام دیا کہ تم جس میدان میں آجاو ¿، تمہاری شکست یقینی ہے۔
دشمن نے شام و عراق کو ٹکڑے کرنا چاہا، مگر راہیان اسلام و مدافعان حرم نے جان کی پرواہ کئے بغیر خونخوار لشکروں کو شکست دی، دشمن نے یمن کا میدان ڈھونڈا مگر عشقِ رسول و اولادِ رسول میں لبریز جوانوں نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہوئے آل یہود کی ناک زمین پر رگڑ دی، دشمن نے فلسطین پر قابض ہونے کی تیاری کی، مگر بوڑھوں سے لیکر بچوں تک ہر طبقے نے ہاتھوں میں پتھر لیکر دشمن کو دھول چٹا دی۔ دشمن اسلام کو چاہیئے کہ ماضی کی تاریک راتوں کو یاد کرے، ہوش کے ناخن لے، فلسطین سے بستر بوریا اٹھائے اور اپنی راہ لے۔ کیا غزہ حماس کے پیادہ جنگجوو ¿ں کی کامیابی کے بعد تم کو عبرت نہیں ملی؟ کیا تم اس بدترین شکست کے بعد سوریا اور عراق کی طرف آنے کی کبھی جرا ¿ت کرسکتے ہو؟
دشمن جانتا ہے کہ مقاومت کا اسلحہ اور میزائل چند منٹوں میں اسرائیل کو تباہ کر دیں گے، حزب اللہ جس نے تمہیں عبرت کا نشان بنایا اور تم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، یہ الہیٰ لشکر اب ہزار گنا مضبوط اور طاقتور ہے، معرکہ سیف القدس میں حزب اللہ نے شرکت نہ کرکے تمہارے لئے خطرناک پیغام دیا ہے کہ اگلی بار کوئی حماقت ہوئی تو تمہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا، یہ وہ پیشنگوئی ہے جس کے متعلق تمہاری ہی کتابوں میں ذکر کر دیا گیا ہے، تمہارے ہی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اسرائیل کا وجود بمشکل پانچ سال تک ہو، لہذا تمہارا کوئی وجود نہ تھا اور نہ رہے گا۔
یہی وجہ ہے اسرائیل کے نجس وجود کے ساتھ امریکہ، نام نہاد عرب ممالک اور تمام اسلام مخالف طاقتیں مسلسل زوال کی طرف گامزن ہیں، شرپسندی سے خون خرابہ تو ہوسکتا ہے مگر اپنے ناپاک مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے، کیونکہ شیطانی طاقتوں کا ہر راستہ زوال پذیر ہے، شیطان پرست گروہ کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور محور مقاومت عظمت و بلندی کی راہ پر ہیں، جس کا راستہ الہیٰ ہے اور اس راستے کو کبھی زوال نہیں۔ الہیٰ لشکر ہمہ وقت شیطانی طاقتوں کا سر کچلنے کیلئے تیار ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular