Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

گلگت میں فرقہ پرستوں کو شرمناک شکست ، اسلامی تحریک بھی ناکام

 اہلسنت کے مساجد بورڈ کا حلقہ ایک سے مولانا سلطان رئیس کی حمایت کا اعلان، کالعدم سپاہ صحابہ، مسلم لیگ ن سمیت تمام اہلسنت امیدواردستبردار ہوگئے
 آغا راحت حسین الحسینی نے پیپلزپارٹی کے امجد حسین کی حمایت کردی، ایک فیصلے سے فرقہ پرستوں کو شکست ،تحریک اسلامی نگر میں اپنے گڑھ میں ہارگئی
گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت کے امام جمعہ و معروف مذہبی شخصیت آغا راحت حسین الحسینی کے فیصلے نے تکفیریوں کو شرمناک شکست سے دوچار کردیااور اہلسنت کے مساجد بورڈ نے گلگت حلقہ ایک سے مولانا سلطان رئیس کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ، مسلم لیگ ن ، جمعیت علمائے اسلام ف سمیت تمام اہلسنت امیدوار ایک ہی رات میں دستبردار ہوگئے، جس کے بعد حلقے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے معتدل رہنما مولانا سلطان رئیس کی کامیابی یقینی نظر آرہی تھی ،کیونکہ شیعہ ووٹ پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اور اسلامی تحریک کے درمیان تقسیم ہونے کا خطرہ تھا،تمام اہلسنت امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد آغا راحت حسین الحسینی نے عوام سے اسلامی تحریک کے مصطفی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے جوہر حسین کے بجائے پیپلزپارٹی کے کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کو ووٹ دینے کی ہدایت کی جس کی وجہ سے وہ 11ہزار 178ووٹ لیکر جیت گئے،جبکہ آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے،مولانا سلطان رئیس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے لیکن حالیہ انتخابات میں مسلکی کارڈ کے استعمال کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچا، آغا راحت حسین الحسینی کی امجد حسین کی حمایت کا نقصان اسلامی تحریک کو بھی پہنچا وہ نگر جی بی اے چارنگر ایک میں اپنے گڑھ میں ہارگئی ،امجد حسین 6104 کے مقابلہ میں ایوب وزیری کو5606 ووٹ لیکر بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا، امجد حسین کے دو حلقوں میں کامیابی کی وجہ سے انہیں ایک سیٹ چھوڑنا ´ہوگی اور توقع ہے کہ وہ نگر کی سیٹ خالی کردیں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular