
کابل: دہشت گرد تنظیم داعش نے کابل میں چین، ہندوستان اور ایران کے سفارت خانوں کو دھمکیاں دی ہیں بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق دھمکیوں کا مقصد اہم ممالک کے ساتھ طالبان کے تعلقات کو کمزور کرنا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ داعش اس دھمکی سے طالبان کو ان ممالک سے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو طالبان کے سفارتی اتحادی ہیں۔ کابل میں سفارت خانوں کے خلاف داعش کا خطرہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے نتائج کا حصہ ہے، جو اس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جانی ہے۔


































