Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پنجاب میں محرم الحرام کی مجالس کے دوران موبائل ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم کے مطابق صوبائی ذیلی کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق محرم الحرام میں موبائل ویکسینیشن کا انتظام کیا جا رہا ہے- اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کورونا موبائل ویکسینیشن ٹیمیں امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر تعینات ہوں گی، موبائل ویکسینیشن ٹیموں کی تعیناتی کا فیصلہ عزاداروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے شرکا کورونا کے ایس او پیز پر لازماً عمل کریں، مجالس اور جلوس میں شرکت سے پہلے ویکسین لازمی لگوا لیں کیونکہ بروقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular