Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پشاور: محرم الحرام کے سلسلے میں قومی محرم کمیٹی کا اجلاس

پشاور: قومی مُحرم کمیٹی پشاور نے محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء (ع) وبائی صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز کے مطابق بھرپور طریقے سے برپاء کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ذیلی کمیٹاں تشکیل دے دی ہیں۔ جبکہ محرم الحرام میں انتظامات کی بروقت اور بہتر انجام دہی کے لیے علاقائی کنٹرول رومز بھی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ اعلان امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت قومی مُحرم کمیٹی کے سربراہ آخونزادہ مجاہد علی اکبر نے کی۔ اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد علی آخونزادہ، خطیب شیعہ جامع مسجد النبی علامہ سید ارشد علی نقوی، متولیان و منتظمینِ امام بارگاہ، بانیانِ مجالس و نشانِ منت، قومی ملی تنظیموں کے رہنماؤں اور زعماء، سمیت وڈپگہ، نوشہرہ اور چارسدہ سے وفود نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے محرم الحرام میں مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء کے پرامن اور بہتر انعقاد کے لئے قومی محرم کمیٹی کی کارکردگی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور آمدہ مُحرم تا ربیع الاول کے تمام تر انتظامات کیلئے اسٹیک ہولڈرز متولیان اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ کاری کا فریضہ انجام دینے کا اختیار بھی قومی محرم کمیٹی کو سونپا۔ اس موقع پر قومی مُحرم کمیٹی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کیلئے حفاظتی تدابیر سے شرکاء اجلاس کو تفصیلاً آگاہ کیا اور اجلاس میں اس کے موثر نفاذ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس سے زاہد علی آخونزادہ، علامہ سید ارشد علی شاہ نقوی، شاہد امداد بیگ، سید اظہر علی شاہ جعفری، آخونزادہ مجاہد علی اکبر، آغا سید مرتضیٰ عباس رضوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular