3سال سے مصالحت کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، قطر ائرویزدوحا(نیوز ڈیسک) قطر ایئرویز نے فضائی سرحدوں کی بندش پرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین سے 5ارب ڈالر زرِ تلافی کا مطالبہ کردیا، چاروں ممالک نے اپنی فضائی حدود کو تین سال سے قطر ائیرویز کی پروازوں لیے بند کر رکھا ہے، قطر ایئرویز کے مطابق وہ عرب انویسٹمنٹ معاہدے سمیت تین معاہدوں کی خلاف ورزی پر چار سرمایہ کار ثالثوں کے ذریعے متعلقہ ملکوں سے ہرجانہ وصول کرے گی ، بحران کو حل کرنے کیلئے 3سال سے مصالحانہ کوشش جاری تھی مگر اب تک اس کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا قطر ایئرویز کی پروازیں اب ایران کی فضائی حدود سے گزر کر جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں ایئرلائن کے ایندھن کے خرچ میں اضافہ ہو گیا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- قطرائرویز نے 4 عرب ممالک سے ہرجانہ مانگ لیا
قطرائرویز نے 4 عرب ممالک سے ہرجانہ مانگ لیا
-
Ilyas - اگست 6, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































