
الجزیرہ : الجیریا کے صدر نے فرانس کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے نوآبادیاتی ذہنیت ترک کرنے کا مشورہ دیدیا۔ صدرعبدالمجید تابیو نے کہا ہے کہ فرانس خود کو نوآبادیاتی قوت اور الجیریا کو اپنی کالونی سمجھنا بند کرے۔ہمیں پورے 132 سال کا حساب لگانا ہوگا جو جنگ آزادی سے شروع نہیں ہوتے۔ فرانس نے جنوبی الجیریا میں ایٹمی دھماکہ کیا فرانس متاثرہ علاقے کو آلودگی سے پاک کرے اور متاثرین کے علاج معالجے کا خرچہ اٹھائے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے مراکش کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جنگ میں جانے سے گریز کیا جا سکے۔


































